บทนำ اسلام اور شجرکاری
اسلام نے جن چیزوں کا تاکیدی حکم دیا ان میں ایک ''شجری کاری '' بھی ہے انسانیت کی فلاح وبہبود اور کائنات ِ ارضی کے حسن وجمال کو باقی رکھنے کےلیے آپ ﷺ نے اپنی زبانِ رسالت سے یہ ارشاد فر ماکر ''جو مسلمان دَرخت لگائے یا فَصل بوئے پھر اس میں سے جو پرندہ یا اِنسان یا چوپایا کھائے تو وہ اس کی طرف سے صَدَقہ شُمار ہوگا۔'' (صحیح البخاری:2320) بہت پہلے ہمیں شجر کاری کی ضرورت واہمیت سے آگاہ کردیا تھا ۔ زیرنظر کتاب''اسلام اور شجر کاری'' محمد طفیل احمد مصباحی صاحب کی تصنیف ہےفاضل مصنف نے اس کتاب میں شجرکاری کے دینی، سماجی،طبی اور سائنسی فوائد پر تفصیلی بحث کر کے امت مسلمہ کو شریعت کے لطائف وکوائف ، شجر کاری کی ضرورت واہمیت اور اس کی ہمہ گیر افادیت سے روشناس کرایا ہے صاحب کتاب نے عصر حاضر کے متقاضیات کو سامنے رکھتے ہوئے معیاری اندازِ بیان اور عمدہ اسلوب کو اختیار کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ فاضل مصنف کی اس کاوش کوقبول فرمائے ۔آمین (م۔ا).
เพิ่มเติม